دوحہ میں مبینہ طور پر آٹھ بھارتی جاسوسوں کی درخواست ضمانت ساتویں بار مسترد

Mar 07, 2023 | 15:55:PM

(24 نیوز) قطری حکام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے آٹھ جاسوسوں کی گرفتاری اب تک بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق قطری حکام کی جانب سے ساتویں بار ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

اس صورت حال میں بین الاقوامی دہشتگردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ قطر نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سینئر افسران کو ہندوستانی ریاستی سرپرستی میں جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج کے اعلی افسران فیک انکاؤنٹرز میں ملوث

دوحہ میں ان افسران کی گرفتاری کی معلومات 25 اکتوبر 2022ء کو سامنے آئی تھیں۔

بھارتی بحریہ کے افسران کی مشکوک سرگرمیوں کے باعث قطری قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے خلاف کارروائی کی تھی۔

داہرہ گلوبل کی کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے افسران جاسوسی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جاسوسی کا نیٹ ورک بننے والی کمپنی داہرہ گلوبل کو بھی قطری حکام کی جانب سے بین کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں