(24نیوز) لاہور میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر لاکھوں کی چوری کی واردات ہوگئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس میں محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی چور لوٹ کر لے گئے،واردات اتوار اور پیر کی درمیان شب ہوئی۔بیس ہزار ڈالر،چار ہزار پاونڈ،تین ہزار یورو اور پانچ ہزار درہم چوری ہوئے۔