عمران خان ایک بل سے نکل کر دوسری میں چھپ جاتا ہے:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں کو لیڈر اور گیدڑ میں فرق سمجھنا چاہئے،عدالتوں کو تاریخوں پر تاریخ نہیں دینی چاہئے، ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ملزم نہیں دیکھا جسے عدالت بلائے اور پھر اس کا انتظار کرے اور وہ پیش نہ ہو، یہ وہ شخص ہے جس نے 4 سال حکومت بھی ویڈیو لنک پر چلائی،عمران خان عدالتوں کو کہہ رہا ہے کہ میں ویڈیو لنک پر پیش ہوں گا،یہ وہ شخص ہے جس نے 4 سال حکومت بھی ویڈیو لنک پر چلائی، لوگ اسکے لانگ مارچ میں گولیاں کھاتے رہے اور یہ پلستر باندھ کر زمان پارک میں ویڈیو لنک پر بیٹھا رہا،یہ کہتا ہے میں عدالت بچاؤ تحریک چلانا چاہ رہا ہوں، یہ عدالت بچاؤ نہیں عدالت سے بچو تحریک ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس نے عدالت میں پیش نہیں ہونا، اس نے افراتفری جاری رکھنی ہے، اسے ڈر ہے کہ کہیں معیشت میں استحکام نہ آ جائے، اس لئے افراتفری مچا رکھی ہے،نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں پیش ہوتا تھا،نواز شریف کو پتہ تھا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا، عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، اپنی بیٹی ٹیریان کے کیس میں بھی پیش نہیں ہوئے، اس لئے کہ اس کے پاس کوئی جواب نہیں، عمران خان پولیس کو دیکھ کر ایک بل سے نکل کر دوسری بل میں چھپ جاتا ہے،عدالتوں کو چاہئے کہ وہ فوراً عمران خان کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں، عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو وارنٹ گرفتاری پر گرفتار کر کے پیش کروا دینا چاہئے تھا۔