تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت نمٹا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے پنجاب بھر سے رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حکومت پنجاب کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایک بل سے نکل کر دوسری میں چھپ جاتا ہے:مریم اورنگزیب