ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عالمی مارکیٹ میں سونا کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا ہے ،پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 700 روپے کمی آئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے ، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 153 روپے پر پہنچ گیا ہے ، ایک تولہ چاندی کی قیمت 2140 روپے پر ہی برقرار ہے ۔
واضح رہے کہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر سستاہوکر 1842 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے ۔