الیکشن کمیشن کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارہا طلبی کے باوجود عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہورہے، آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کی تعمیل یقینی بنائیں ۔
الیکشن کمیشن کا 4رکنی بنچ 14 مارچ کو معاملے پر سماعت کرے گا، آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وارنٹ کی تعمیل یقینی بنائیں، جبکہ عمران خان کو 50 ہزار کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن کو توہین عدالت میں ہائیکورٹ میں طلب کروائیں گے۔