(24 نیوز ) ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پرسکون ہونے کے چکر میں زیادہ ہی سکون میں آگئے جس کا پورا پورا فائدہ پشاور زلمی نے اٹھایا اور میچ جیتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35رنز سے ہرادیا.پشاور کے207رنز کے جواب میں لاہور قلندرز 172رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔جب کہ آج کے دوسرے پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں آج اسلام آبادیونائیٹڈ اور ملطان سلطانز آپس میں ٹکرائیں گے۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ لاہور کوالیفائی ہوکے بہت زیادہ پرسکون نظر آئے.بالنگ میں آج وہ سپارک نہیں آیا کو نظر آتا ہوتا ہے۔ شاہین نے جس طرح بیٹنگ کی وہ پاکستان کے لئے مستقبل میں اچھی چیز ہے۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور نے ویسی جان نہیں ماری لیکن صائم ایوب نے بہت شاندار کرکٹ کھیلی۔ مین آف دی میچ بھی بنا، جو بیٹنگ کی ہے دیکھ کے بہت اچھا لگا کےلاہور قلندرز کی بالنگ جو کہ شائد دنیا کی بہترین بالنگ ہے اس کے خلاف ایسی بیٹنگ کرنا بہت بڑی بات ہےابھرتا ہوا کھلاڑی ہے مستقبل روشن نظر آتا ہے۔ لاہور کا ٹاپ ارڈر فیل ہوگیا لیکن شاہین جس طرح آکر کھیلا ہے، قومی ٹیم کے لئے ایک اور آل راؤنڈر نظر آرہا ہے۔ قومی ٹیم کے ئے بہت فائدہ ہوسکتا ہے کہ 8ویں 9ویں نمبر پر اس طرح کا بیٹسمین مل جائے۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پرسکون ہونے کے چکر میں زیادہ ہی سکون میں آگئے جس کا پورا پورا فائدہ پشاور زلمی نے اٹھایا اور میچ جیتے۔ شاہیں کپتانی کا کردار بہت اچھا نبھا رہا ہے، جس طرح آج بھی اوپر آکر اس نے کھیلا اور نصف سنچری کی، ایک بہترین آل راؤنڈر بنتا نظر آرہا ہے۔ اب پی ایس ایل کے میچز دیکھتے ہوئے لگ نہیں رہا کہ کوئٹہ اور کراچی کوالیفائی کر پائیں گی۔