(24 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اچانک ملتان نشتر ہسپتال کا دورہ ، مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے پوچھ گچھ ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عام لوگوں کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے آر پی او ملتان کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ کیا، سید محسن نقوی نے
ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے عملے کے رویئے سمیت میسر سہولیات بارے معلوم کیا اور اس کے بعد ہسپتال کے دورے میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔