موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Mar 07, 2023 | 19:16:PM
 موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تاہم   کشمیر،جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور گردونواح میں چند مقامات پر  تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے  محکمہ موسمیات  کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے دوران قدرے گرم رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں قدرے گرم رہے گا۔

پنجاب مری، گلیات سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردن کے دوران قدرے گرم رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جنوبی اضلاع میں قدرے گرم رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران  گرم رہے گا،  گلگت بلتستان  میں مطلع  جزوی   ابر آلود رہے گا جبکہ  کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ!الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی