(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس،الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن نےفواد چودھری کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے،آئی جی پولیس اسلام آباد کو قابل ضمانت وارنٹ کے تعمیل کروانے کا حکم دیدیا گیا، الیکشن کمیشن نےفواد چودھری کو بھی 14 مارچ کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلب کر لیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارہا طلبی کے باوجود عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہورہے، آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کی تعمیل یقینی بنائیں ۔
الیکشن کمیشن کا 4رکنی بنچ 14 مارچ کو معاملے پر سماعت کرے گا، آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وارنٹ کی تعمیل یقینی بنائیں جبکہ عمران خان کو 50 ہزار کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ!الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی