لاہور ہائیکورٹ اور مقامی عدالتوں میں 11 مارچ کو چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت مقامی عدالتوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، جس کی نقول ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی ہیں ،نوٹیفکیشن کی نقول سیشن جج لاہور سمیت دیگرز کوبھی بھجوائی جا چکی ہیں۔