(24 نیوز )حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت مقامی عدالتوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، جس کی نقول ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی ہیں ،نوٹیفکیشن کی نقول سیشن جج لاہور سمیت دیگرز کوبھی بھجوائی جا چکی ہیں۔