سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Mar 07, 2023 | 21:55:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیماہ مرکزکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے علاقے سوات ، منگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور  زیر زمین گہرائی 144کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیںڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا

مزیدخبریں