لیبیا کشتی حادثہ میں مرنیوالے 4 نوجوانوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لیبیا کشتی حادثہ میں مرنے والے 4 نوجوانوں کی میتیں 2 ہفتے بعد پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کی خواہش لیے لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 پاکستانیو ں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں ،
گجرات کے مرنیوالے 4نوجوانوں کی میتیں 2ہفتوں بعد ان کے لواحقین تک پہنچ گئیں، تین کے ورثاء تاحال اپنے پیاروں کی میتوں کے منتظر چار نوجوانوں کو مقامی قبرستانوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ کے کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔
سہانے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے گجرات کے سات نوجوان اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی آنکھوں میں آنسو چھوڑکر دنیا سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے گاؤں بھوجپور کے 21 سالہ محمد علی گجرات شہر کے 26 سالہ محمد اویس،کنجاہ کے پولیس ملازم توقیر،گاؤں کھمبی کے انصر فاروق کی میتیں لاہور ائیر پورٹ پر ان کے لواحقین کے حوالے کی گئیں نوجوانوں کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا مرنے والوں کے رشتہ دار دھاڑیں مار کر روتے رہے چاروں نوجوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔