ارشد ندیم کی اکلوتی جیولن خراب ہو گئی 

بھارت کے جیولن تھرو ور نیرج چوپڑا کے پاس 177 جیولن ہیں

Mar 07, 2024 | 00:55:AM

(ویب ڈیسک) جیولن تھرو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی اکلوتی جیولن خراب ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے سٹار  جیولین تھرور ارشد ندیم نے بتایا کہ اُن کے پاس صرف ایک ہی جیولن ہے جو کافی استعمال کے بعد اب عالمی معیار کی نہیں رہی، نئی جیولین کے لیے اُن کےکوچ  اور فیڈریشن کوشش کر رہی ہے،ارشد ندیم کے مطابق ایک جیولین کی قیمت سات سے آٹھ لاکھ کے درمیان ہے جس کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

 دوسری جانب  اگر بھارتی جیولن تھرور  اور ارشد ندیم کے حریف  نیرج چوپڑا کی بات کی جائے تو ان کے پاس بین الاقومی معیار کی 177 جیولین ہیں،  صرف اتنا ہی نہیں نیرج چوپڑا کی ٹریننگ پر ہی ان کی حکومت کروڑوں روپے خرچ کرچکی ہے ۔

مزیدخبریں