(اشرف خان) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے باعث ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی ہے جس پر اطلاق کل سے ہوگا ۔
عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 38 رہ گئی ہے جبکہ خالی آسامیاں بڑھ کر 22 ہوگئی ہیں۔ ایسے لاہور ہائیکورٹ کے تمام 38 ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن: شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان ججز سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔