دوران پرواز جہاز پرآسمانی بجلی گرنےکے خوفناک منظر

Mar 07, 2024 | 11:43:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دورانِ پرواز جہاز پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک طیارے پرآسمانی بجلی کے گرنے کا منظر دکھایا گیا ہے, یہ واقعہ وینکوورکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد پیش آیا جب پرواز کے دوران ہوائی جہاز پر آسمانی بجلی ٹکرائی جس کا منظر  کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پرواز بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئی,رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کو کینیڈا کے وینکوور ایئر پورٹ سے اڑنے کے فوراً بعد طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرائی,یہ واقعہ 3 مارچ کو شام 7.30 بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا تھاطیارہ ایئر کینیڈا کا ہے اور لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی طرف جا رہا تھا جب بجلی گرنے سے پہلے وینکوور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرتے دیکھا گیا۔ بجلی گرنے سے آسمان روشن ہوگیا,تاہم طیارے نے بہ ظاہر متاثر ہوئے بغیر اپنا سفر مکمل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئر کینیڈا نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ لندن جارہا تھا اور اس کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی ہے۔