2 کیچز ڈراپ اور کیچ تھامنے پر خاموش کروانا ،وسیم اکرم نے عبداللہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان کرکٹر عبداللہ شفیق کو کیچ تھامنے کے بعد خاموش کروانے والی سیلبریشن پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مقامی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں 2 کیچز ڈراپ کرکے پی ایس ایل میں ایک کیچ تھامنے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر کس کو خاموش کروارہےہیں۔
وسیم اکرم پنجابی الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اسکا جواب کون دے گا؟ میرے خیال میں انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کیچ تھامنے کے بعد عبداللہ شفیق نے منہ پر ہاتھ رکھ کر جشن منایا تھا جس پر کئی فینز نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:سالوں پرانے میسجز کیسے ڈھونڈیں؟ واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان ہو گئی
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر جبکہ دوسری اننگز میں مچل مارش کا اہم مواقعوں پر کیچ ڈراپ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔