(عامر شہزاد)خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خبر،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کیلئے مفت علاج بحال کردیا،یہ اہم فیصلہ وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا،صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اورسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کیلئے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کر دیئے گئے،اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا،سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کےلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اس سکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اکاؤنٹس میں موجود کتنی رقم پر کٹوتی ہو گی؟ حکومت نے زکوةٰ کا نصاب جاری کردیا