رمضان المبارک کا طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہو گا

Mar 07, 2024 | 19:29:PM
رمضان المبارک کا طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں برس رمضان المبارک کا طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں 18سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا جبکہ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیاء میں 13سے 15گھنٹے تک کا روزہ ہوگا۔
دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز 11مارچ سے ہونے کا امکان ہے، مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے، روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10سے 18گھنٹے کا ہوتا ہے تاہم جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات میں کمی و بیشی بھی ہوتی ہے، عمومی طور پر خط استوا ءکے قریب واقع ممالک میں روزے کے اوقات کم جبکہ شمالی اور جنوبی عرض البلد میں دورانیہ طویل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا 77  اور گھی 70 روپے فی کلو سستا، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کا اعلان

روزے کے دورانیے کی طوالت اور اختصار کی بنیادی وجہ سورج ہے جب کہ کچھ ممالک جیسے الاسکا اور گرین لینڈ وہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اس لیے ان ممالک کے روزہ داروں کے خصوصی اجازت ہے کہ وہ ایک وقت مقرر کرلیں یا سحر و افطار مکہ کے حساب کریں، اس بار ماہِ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔

 برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جبکہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا، اسی طرح سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے 44 منٹ تک کا ہوگا، تاہم پاکستان، بھارت اور انڈونیشیاء سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں 13 سے 15 گھنٹے تک کا روزہ ہوگا۔