(24 نیوز) پی ٹی آئی کارکن اور سابق صدر عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور وقاص اسلم کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن وقاص اسلم 6 ماہ قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے، وہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ہوئے تھے، ان کے استقبال کیلئے پی ٹی آئی کارکنان جیل کے باہر جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے
وقاص اسلم نے رہا ہوتے ہی بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔