(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کی سمری پر رمضان میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل وزیر اعظم کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا حکم دیا گیا ہے، اس حکمنامے کے تحت جیلوں میں قید عورتوں اور بچوں کی سزاؤں میں کمی کی جائیگی،وزیر اعظم کے حکم کے بعد ایک موضوع زیر بحث آیا ہے کہ آیا سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزاؤں میں بھی کمی کی جائیگی ؟لیکن جواب نفی میں ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ سزاؤں کی معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگاجن کےجرائم کی سزا 2 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، جن عورتوں اور بچوں کی سزائیں بھی 2 سال یا اس سےکم ہیں انہیں بھی فائدہ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :راکھی ساونت کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی ،دلہن کون اور کس شعبے سے تعلق ہے ؟چونکا دینے والی خبر آ گئی