نادرا نے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹس جاری کردیئے

Mar 07, 2025 | 08:58:AM
نادرا نے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹس جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نادرا نے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹسز جاری کر کے طلب کرلیا۔ 

نادراکی جانب سے ان مشکوک خاندانوں کوانکوائری کمیٹیز کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اورپیش نہ ہونے پران کی فیملی کے کارڈز وغیرہ بھی بلاک کردیئے جائیں گے۔

دوسری طرف سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی قومی کارڈ غیر قانونی طریقے سے بنانے والے افغان تاجروں کو بلاک کرنے کے لیے بھی ہوم ورک تیزکردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک؛ ہفتے کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

پشاورکے مختلف بازاروں اوررہائشی علاقوں میں ایسے افغان مہاجرین کی فہرستیں مکمل کر لی گئی ہے جنہوں نے جعلی طورپراپنے یااپنی فیملیز کیلئے پاکستانی کارڈز بنائے ہیں،ان میں سے بعض نے توپاسپورٹس بھی بنا رکھے ہیں۔