پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور

Mar 07, 2025 | 09:08:AM
پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔

 سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کویمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک، ہفتے کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افرادغذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن کو فی الوقت 1.95کروڑ افرادکو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نے زور دیا کہ فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں،غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔