پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا
ایک سال کے دوران 1099 حملے ہوئے، 1081 افراد جان سے گئے،انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا۔
پاکستان میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے 1099 حملے ہوئے جبکہ،ملک بھر میں گزشتہ سال دہشتگرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی۔
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے دوران 1081 افراد جان سے گئے، پاکستان میں مسلسل پانچ سال سے دہشت گردی کے باعث اموات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 131 واقعات ہوئے جن میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹیرراِزم انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، گزشتہ سال دہشتگردی سے اموات میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بڑا اضافہ تھا، دہشتگردوں نے 2023ء میں 517 جبکہ 2024ء میں 1099 حملے کئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر حملوں میں اضافہ کیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:داعش دہشتگرد کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا،اُس کی حکومت کے شکر گزار ہیں:امریکا
رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تیزی سے بڑھتا ہوا دہشتگرد گروہ بن کر ابھرا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔