دوریاں دلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں:دھرمیندرکی تازہ پوسٹ پرمداح پریشان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرکی تازہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
دھرمیندر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی فکر مند نظر آ رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے سینئراداکارنے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دوریاں دلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔
اداکار نے سوالیہ انداز میں مزید لکھا کہ کب ملے گا چھٹکارا ان غلط فہمیوں سے۔
دھرمیندر کی یہ پوسٹ دیکھ کر ان کے مداح پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا حوصلہ بڑھاتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو وائرل، دلچسپ تبصرے
ایک صارف نے اس پرکمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کی ستم ظریفی یہ ہے کہ اچھے دلوں کو اکثر غلط ہی سمجھا جاتا ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ سر آپ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں اور آپ کو کسی کی نظر نہ لگے۔