چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوز ی لینڈ کے کپتان بھی بھارتی ٹیم کو ملنے والے فائدہ پر چپ نہ رہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بات کرنے لگے۔
مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں، اسے دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے، ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ رنز کریں گے۔
مچل سینٹنر نے کہا کہ ابھی ہم رنز کر کے آ رہے ہیں، امید ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا، اس ٹورنامنٹ میں عام تاثر یہی ہے کہ ٹیموں کا آنا جانا زیادہ رہا، یہ سب چیلنج کا حصہ ہے، ہم پاکستان اور دبئی میں کھیلے، میرے خیال میں ان دنوں کھلاڑی صورتِ حال کو سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’پیسہ پھینک تماشا دیکھ‘‘پاکستان کے سابق کپتانوں پر بڑا الزام عائد
نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ جب تک آپ میچ کے لیے تیار ہوں تو سب اچھا رہتا ہے، لاہور میں سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف مقابلہ اچھا رہا، کھلاڑیوں نے مضبوط ٹیم کے خلاف ناک آٹ مرحلے میں اچھا کیا۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کا میچ بہت مختلف ہوتا ہے یہ کھلاڑیوں کو بھی علم ہے، بھارت کے خلاف گروپ میچ کے مقابلے میں زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری گروپ میچ بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلا تھا اور اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور میں سیمی فائنل کھیل کر گزشتہ روز دبئی پہنچی جہاں اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی میں مقیم ہے اور سارے میچ ایک ہی وینیو پر کھیل رہی ہے۔