"آپ جادو کی طرح ہیں،شعیب ملک":ثناء جاویدکامحبت بھراپیغام وائرل

Mar 07, 2025 | 10:55:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر اور کرکٹر شعیب ملک کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

صفِ اوّل کی اداکارہ ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 9.1 ملین سے زائد فالوورز ہیں،وہ اپنی اداکاری کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔

ثناء جاوید نےگزشتہ سال جنوری میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیاتھا۔ 

دونوں کی پہلی ملاقات نجی ٹی وی کے ایک گیم شو کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا اور پھر یہ دوستی شادی میں تبدیل ہو گئی۔

ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق

انہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج اور ہر دن آپ کو سیلیبریٹ کر رہی ہوں، آپ  جادو کی طرح ہیں، شعیب ملک!

یہ محبت بھرا پیغام دیکھ کر مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیاجارہاہے۔