سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

Mar 07, 2025 | 10:56:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ  14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس 677 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار391 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نوجوانوں کیلئےا انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 714 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 279 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے