خود کو سرکاری افسر  ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کا انکشاف

غیوب رضا نامی شخص نے خود کو کبھی ریونیو بورڈ کا افسر تو کبھی ڈی سی آفس کا آفسر ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے

Mar 07, 2025 | 11:32:AM

(24نیوز)لاہور میں خود کو سرکاری افسر  ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق غیوب رضا نامی شخص نے خود کو کبھی ریونیو بورڈ کا افسر تو کبھی ڈی سی آفس کا آفسر ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے،لاہور کے علاقے مصری شاہ کے رہائشی غیوب رضا کا کریمنل ریکارڈ بھی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیوب رضا نوسرباز بااثر ہے، ملزم نے پولیس سے بھی سازباز کررکھی ہے۔

 نوسرباز کےخلاف تھانہ گڑھی شاہو میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے،مصری شاہ کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوسرباز  غیوب  کو پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

زیر نظر تصویر میں نوسرباز  غیوب رضا پولیس کی حراست میں ہے(فائل فوٹو)

مزیدخبریں