9 سے 13 مارچ کے درمیان بارشیں:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

رمضان المبارک کے وسط تک موسم ٹھنڈا رہے گا، گلگت بلتستان میں برفباری ہوسکتی ہے

Mar 07, 2025 | 11:54:AM
9 سے 13 مارچ کے درمیان بارشیں:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور میں 9 مارچ سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کےوسط تک موسم ٹھنڈا رہےگا،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ خٰیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ،مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عیدالفطر پر 9 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان، مگر کیسے؟

کشمیرمیں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔