دی ہنڈریڈ لیگ،45 پاکستانی کرکٹرز نے اپنے نام رجسرڈ کروا لئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں ایک مرتبہ پھر 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹر کروالیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل ہیں۔
نسیم شاہ 120,000 یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 62 لاکھ سے زائد) کی ریزرو قیمت کیساتھ سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑیوں کے طور پر منتخب ہوئے ہیں جبکہ عماد وسیم اور صائم ایوب 78 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 35 لاکھ زائد) میں ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’پیسہ پھینک تماشا دیکھ‘‘پاکستان کے سابق کپتانوں پر بڑا الزام عائد
دریں اثنا آل راؤنڈر شاداب خان، حسن علی، اور محمد حسنین کو 63,000 پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ) کی ریزرو قیمت کے ساتھ لسٹ کا حصہ ہیں۔
اسی طرح محمد عباس، حیدر علی، اور عماد بٹ سمیت کئی دیگر نے رجسٹریشن کرائی ہے لیکن انکی قیمت سامنے نہیں آئی۔
دنیا بھر سے کُل 348 کھلاڑی دی ہنڈریڈ 2025 ڈرافٹ میں 8 فرنچائزز کا حصہ بننے کی کوشش کریں گے، جو 12 مارچ کو ہوگی۔