بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات

Mar 07, 2025 | 17:49:PM
بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات
کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری اور  نٹالی اے بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ،  خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے  پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

 دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے بھی ملاقات کی ،  دوطرفہ تعلقات میں اضافے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید فروغ ضروری ہے۔