(اشرف خان) درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں مزید کمی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 279.82 روپے سے 279.97 روپے پر بندہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر17 پیسے مہنگا ہوکر 281.47 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.02 روپے مہنگا ہوکر 304.66 روپے پر پہنچ گیا، برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے اضافے سے 363.16 روپے پر پہنچ گیا، یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 76.70 روپے پرپہنچ گیا، سعودی ریال 75روپے پر برقرار ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل مسلسل بڑھنے کی وجہ سے روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اولاد نہ ہونے پربہو کو قتل کرنیوالےسسر کو سخت سزا سنا دی گئی
ا