(طیب سیف)موٹروے پر تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ۔ ایک اور ڈرائیور کو تیز رفتاری پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روالپنڈی کے علاقے چکری کے قریب 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ نصیر اباد راولپنڈی کے حوالےکر دیا گیا۔
موٹروے پولیس کی جانب سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سپیڈ پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت مقدمات درج کئےجا رہے ہیں ۔مہم کا مقصد تیز رفتاری پر قابو پا کر مہلک حادثات سے بچاؤ ہے۔اس دوران متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔موٹر وے پولیس نےعوام الناس سے گزارش کی ہے کہ دوران سفر حد رفتار کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا