امریکی اداکارہ پامیلا باک نے خودکشی کرلی

Mar 07, 2025 | 20:18:PM
امریکی اداکارہ پامیلا باک نے خودکشی کرلی
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی اداکارہ پامیلا باک نے 62 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پامیلا باک نے 5 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر کے اپنی زندگی کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرلیا۔

اداکارہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنی آخری پوسٹ شیئر کی تھی، پوسٹ 2025 نیو ایئر پرخوش آمدید کہنے کے حوالے سے تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا باک نے 1989ء میں شادی کی تھی اور 2006ء میں انہیں طلاق ہو گئی تھی۔ اداکارہ کے 2 بچے ہیں۔

ہالی ووڈ انڈسٹری میں اس خبر سے سوگ کا ماحول چھا گیا ہے اور میڈیا انڈسٹری سے جڑے افراد نے ان کی خودکشی کی خبر پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔