(نعمت اللہ) بلوچستان کے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں 100 ایکڑ سے زائد غیر قانونی پوست تلف کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں غیر قانونی پوست کی کاشت کا انکشاف ہوا جس پر لیویز، اینٹی نارکوٹکس اور دیگر فورسز نے مشترکہ آپریشن کرکے سیاہ چنگ، پوستی، آمین آباد، کرودگ سمیت دیگر علاقوں میں پوست کی فصل کو ٹریکٹر کے ذریعے تلف کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق چاغی ضلع میں غیر قانونی پوست کی کاشت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید دیگر علاقوں میں جہاں جہاں پوست کاشت کی گئی ہے، انہیں تلف کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ چاغی کا کہنا ہے کہ لوگ اس طرح کے غیر قانونی عمل سے گریز کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ چاغی ضلع 44 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے، جس کا زیادہ تر حصہ صحرائی اور پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کسی کو معافی نہیں،تیز رفتاری پر مقدمے جاری، ایک اور ڈرائیور پولیس کے حوالے