وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ

Mar 07, 2025 | 20:41:PM
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کے پاس نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات کی وزارتیں تھیں۔ وہ سینئیرسیاستدان اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہیں۔

نئے کابینہ ارکان کو قلمدان تفویض کر دیا گیا، حنیف عباسی ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پٹرولیم کی وزارت کا قلم دان مل گیا جبکہ مصطفی کمال وزیرصحت ہوں گے۔

خالد حسین مگسی سائنس و ٹیکنالوجی، رضا ہراج حیات دفاعی پیداوارکے وزیرہوں گے، سردار یوسف مذہبی امورکی وزارت دیکھیں گے۔

وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے بعد وزارتوں میں ردو بدل کرکے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو قلمدان سونپ دیے گئے جبکہ کئی وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے۔