وزیراعظم سے کاروباری وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم )وزیراعظم شہباز شریف سے کاروباری وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ملاقات کے دوران گوہر اعجاز، ایس ایم تنویر نے وزیراعظم کو مختلف تجاویز دیں۔
سابق نگران صوبائی وزیر گوہر اعجاز نے کاروباری وفد کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی معیشت پر تجاویز دیں۔
گوہر اعجاز نے کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کی سفارشات پیش کیں، وزیراعظم کو ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے ہر ممکن سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
ایس ایم تنویر کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو شرح سود 9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی جس دن شرح سود 9 فیصد ہوگی معیشت چل پڑے گی۔
صنعتکار عارف حبیب نے بتایا کہ وزیراعظم کو کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا، شہباز شریف نے مارچ میں بجلی سستی کرنے اور کنسٹرکشن پیکج پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج پر عمل درآمد جلد شروع ہوجائے گا، کنسٹرکشن پیکیج پر حکومت کا اتفاق رائے نظر آ رہا ہے۔