رمضان کے دوران پڑھائی کے لیے کون سا وقت بہتر ہے؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)رمضان المبارک کے دوران طلبا کو کونسے وقت پڑھائی کرنے چاہئے، اس حوالے سے ماہرین تعلیم نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کس وقت پڑھائی کی جائے؟ تاکہ زیادہ یکسوئی اور بہتر یادداشت کے ساتھ امتحانات کی تیاری ممکن ہو جائے۔
نیز آیا طلبا سحری کے بعد تیاری کریں یا افطاری کے بعد؟ پڑھائی کے لیے سب سے بہترین کونسا وقت ہے؟
اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت انسانی دماغ سب سے زیادہ چست ہوتا ہے۔
رمضان میں اگر بچے سحری کے بعد نہ سوئیں، بلکہ اس وقت کا بہترین استعمال کریں، تو وہ زیادہ مؤثر طریقے سے پڑھ سکتے ہیں۔
اکثر طلبا سحری تک جاگتے ہیں اور سحری کے بعد سوجاتے ہیں یہ طریقہ بالکل مناسب نہیں، بلکہ طلبا کو رات کو جلدی سونا چاہئے۔
سحری کرنے کے بعد پڑھائی کرنی چاہئے، جو یادداشت کے لیے زیادہ بہترین وقت ہے۔