مینجمنٹ سے پیغام ملا کہ سیچوئیشن کے حساب سے کھیلنا ہے:محمد حارث

Mar 07, 2025 | 22:23:PM
مینجمنٹ سے پیغام ملا کہ سیچوئیشن کے حساب سے کھیلنا ہے:محمد حارث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ مینجمنٹ کی جانب سے پیغام ملا ہے کہ سیچوئیشن کے حساب سے کھیلنا ہے جو ٹیم مینجمنٹ کی اسٹریٹجی ہوگی اسی کے مطابق کھیلیں گے۔

قومی وکٹ کیپر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہے پلیئنگ الیون میں ہوں یا 15 میں پاکستان ٹیم سے کھیلنا آنر کی بات ہوتی ہے، بیٹنگ نہ بھی ملے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں بطور وکٹ کیپر کھیلوں گا۔

انھوں ںے کہا کہ ڈومیسٹک میں بھی مسلسل کھیلتا رہا اور شاہینز کی جانب سے بھی کھیلا ہوں، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی اور کوچز نے کافی مدد کی۔

بلے باز کے مطابق کھلاڑی کو ذمہ داری لینا پڑتی ہے، موقع جتنا بھی ملے تو فائدہ اٹھاؤں گا، پشاورزلمی میں بابر کے ساتھ کھیلوں گا ابھی اسی سکواڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔

محمد حارث  نے کہا کہ کپتانی کر چکا ہوں اور اسے انجوائے کرتا ہوں، فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی، میرا انٹینٹ وہی رہے گا، پہلے زیادہ رسکی شاٹ کھیل رہا تھا اب زیادہ محطاط ہو کر کھیلوں گا، ہم نے یہی سوچا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہرانا ہے چاہے انکی سی ٹیم ہو یا بی ٹیم۔