چاہت فتح علی خان کا اصل نام کیا ہے؟ بڑا انکشاف
معروف پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا اصل نام کاشف رانا بتایا ہے، نام کے ساتھ 'فتح علی' لگانے کی وجہ بتا دی,چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر ایک وائرل سنسیشن بن چکے ہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)معروف پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا اصل نام کاشف رانا بتایا ہے، نام کے ساتھ 'فتح علی' لگانے کی وجہ بتا دی۔چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر ایک وائرل سنسیشن بن چکے ہیں جو مشہور گانوں کو بھونڈے انداز میں گانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
انہوں نے 2024 میں مشہور گانے 'بدوبدی' کا بےسُرا ری میک گا کر خوب پذیرائی حاصل کی تھی، اس گانے نے اپنی ریلیز کے صرف ایک ہفتے کے اندر 27 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے تاہم کاپی رائٹ ایشو کی وجہ سے اُن کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا، تاہم میمز کی صورت میں یہ گانا پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبول ہوا۔چاہت فتح علی خان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔
حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے معروف یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنا نام 'چاہت فتح علی خان' رکھنے کی وجہ بتادی۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ 'فیصل آباد میں ایک گلوکار تھا جس نے میرے خلاف نصرت فتح علی خان کا نام خراب کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس گلوکار نے الزام عائد کیا تھا کہ میں نصرت فتح علی خان کے نام کو استعمال کر رہا ہوں اور اُنکا رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہوں۔چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ میں نے اس شخص سے رابطہ کرکے اُسے بتایا کہ میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ میں نصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہوں، میں تو راحت فتح علی خان سے بھی کبھی نہیں ملا، میں نے تو احتراماً یہ نام رکھا ہوا ہے کیونکہ میں اُن سے محبت کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنے بچوں کے نام عمران خان، قائداعظم، علامہ اقبال کے نام پر رکھتے ہیں، یہ انکی محبت ہوتی ہے، اور میں کوئی واحد نہیں، پاکستان میں دسیوں ایسے قوال ہیں جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ ''فتح علی خان'' لگایا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے گزشتہ برس ملکۂ ترنم نور جہاں کے گیت ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا اپنا بے سرا ورژن اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا جو سوشل میڈیا پر تمسخر کا نشانہ تو بنا لیکن ہر کسی کے ذہن پر سوار ہوگیا اور بالی ووڈ سلیبرٹیز سمیت سب اسے گنگناتے نظر آئے۔
اس گانے کو یوٹیوب پر چند ہی دنوں میں شاندار کامیابی ملی اور ایک مہینے میں اس گانے کو 27 ملین سے زائد ویوز حاصل چکے تھے تاہم اسے کاپی رائٹ کیوجہ سے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا اور چاہت فتح علی خان کو 'بدو بدی 2' ریلیز کرنا پڑا۔
ایک انٹرویو میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ‘یوٹیوب کی جانب سے اگر ان کا گانا ‘بدوبدی‘ ڈیلیٹ نہیں کیا جاتا تو آج ان کا گانا 100 ملین کراس کرجاتا، چاہت فتح علی خان نے بتایا تھا کہ یوٹیوب ٹیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ‘ ان کا گانا آنجہانی گلوکارہ نور جہاں کے گانے کا چربہ ہے حالانکہ ان کا گانا میڈم کے ورژن سے قدرے مختلف ہے۔