عمران خان کے دونوں گھروں کا خرچہ اٹھانے،پی ٹی آئی کو 20 کروڑ کا قرضہ دینے والا شخص کون ہے؟

Mar 07, 2025 | 22:46:PM
عمران خان کے دونوں گھروں کا خرچہ اٹھانے،پی ٹی آئی کو 20 کروڑ کا قرضہ دینے والا شخص کون ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت  نے انکاشاف کیا ہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ریاض گھمن عمران خان کے دونوں گھروں کا خرچہ اور پارٹی کو20 کروڑ روپے کا قرضہ فراہم کیا ہے جو کہ ابھی تک واجب الادا ہے۔ 

 نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بہت زیادہ بے ضابطگیاں کی گئیں، انہوں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار ریاض گھمن کا واقعہ بھی سنایا اور بتایا کہ کس طرح ان کی قربانیوں کے باوجود ایک ایسے سفارشی شخص کو ٹکٹ دے دی گئی جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرچکا تھا۔

 شیر افضل مروت کے مطابق ریاض گھمن کا تعلق سمندری سے ہے، وہ عمران خان کے بنی گالہ اور زمان پارک والے گھروں کے معاملات دیکھتے تھے اور دونوں گھروں کا مکمل خرچہ بھی وہی اٹھاتے تھے، اس کے علاوہ عمران خان کو جتنی بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں وہ سبھی ریاض گھمن کی تھیں، 9 مئی کے بعد ان کی اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں،اس کے علاوہ جب پی ٹی آئی پر برا وقت تھا تو اس وقت ریاض گھمن نے پی ٹی آئی کو 20 کروڑ روپے کا قرضہ فراہم کیا ،ان کا یہ قرضہ ابھی تک پی ٹی آئی کے ذمے واجب الادا ہے۔

شیر افضل کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے ریاض گھمن کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی جس پر کپتان نے منظوری بھی دے دی  لیکن پھر ان کے مقابلے میں ایک ایسا امیدوار آگیا جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے بیرون ملک بھاگ گیا تھا،اس شخص کے پاس تگڑی سفارش تھی جس کی وجہ سے ریاض گھمن کو نظر انداز کرکے اس شخص کو ٹکٹ دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا : بون میرو،کاکلیئر امپلانٹ اور تھیلیسیمیا بھی صحت کارڈ میں شامل