بھارتی ائیرفورس کا روسی ساختہ ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ

Mar 07, 2025 | 22:56:PM
بھارتی ائیرفورس کا روسی ساختہ ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ مغربی بنگال کے باگڈوگرا میں لینڈنگ کے بعد  گر کر تباہ ہوگیا ہے،حادثے میں طیارے کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آج کے واقعے میں شامل روسی ساختہ طیارہ An-32 بھارتی فضائیہ کی ٹرانسپورٹ آپریشنز کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے مغربی بنگال کے باگڈوگرا میں لینڈنگ کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ہےحادثے میں طیارے کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا ایک جگوارجنگی طیارہ ہریانہ کے امبالہ میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے، پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس گروپ سے نکالنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایڈمن کو قتل کردیا