پاکستان میں پہلی مرتبہ آئی فون ایکسچینج پروگرام کا آغاز
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے ملک میں پہلی بار آئی فون ایکسچینج پروگرام کا آغاز کر دیا ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے ملک میں پہلی بار آئی فون ایکسچینج پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
مرسینٹائل کے مطابق 7 مارچ سے صارفین اپنے پرانے آئی فونز دے کر بقیہ قیمت کا فرق ادا کرتے ہوئے نئے آئی فونز خرید سکیں گے۔
پاکستان میں موجود آئی فون صارفین کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی شرائط یہ ہیں کہ ان کے فونز پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہوں، فون کا ماڈل آئی فون 11 یا اس کے بعد کا ہو، فون مکمل طور پر فعال حالت میں ہو اور کبھی رپیئر نہ ہوا ہو۔
ساتھ ہی صارف کے پاس ان کے آئی فون کا باکس موجود ہونا ضروری ہے جس پر فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی درج ہو۔
واضح رہے مرسینٹائل صارفین کے پرانے آئی فونز کی قیمت کا تخمینہ فون کی حالت سے لگائے گا اور فونز کی کوئی طے شدہ قیمت نہیں رکھی جائے گی۔
اکثر صارفین اپنا آئی فون اپ گریڈ کرنے کے لیے پرانا فون مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں، تاہم مرسینٹائل اب یہ سہولت خود بھی مہیا کر رہا ہے۔
آئی فون ایکسچین آفر کے لیے مرسینٹائل نے پاکستانی ٹیلی کوم کمپنی جیز سے شراکت کی ہے اور یہ سہولت جیز کے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایکسپیرینس سینٹرز سے حاصل کی جا سکتی ہے۔