پی ٹی وی نے پریزیڈنٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

Mar 07, 2025 | 23:27:PM
پی ٹی وی نے پریزیڈنٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے پریزیڈنٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں پی ٹی وی نے  سٹیٹ بینک کو 3 وکٹ سے شکست دے دی،پی ٹی وی نے 153 رنز کا ہدف 7 کے نقصان پر حاصل کرلیا،سٹیٹ بینک کے کاشف بھٹی نے میچ میں 4 وکٹ حاصل کیں۔ پی ٹی وی کے وقار حسین نے میچ میں 106 اور محمد شہزاد نے 125 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

دوسری طرف اسٹیٹ بینک کی جانب سے عمران بٹ نے میچ میں 89 اور 42 رنز کی اننگز کھیلیں،پی ٹی وی کی جانب سے میچ میں محمد شہزاد اور عماد بٹ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں، فائنل میچ پنک بال سے کھیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے روز سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار