خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں

برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے اور امریکی خام تیل 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی

Mar 07, 2025 | 23:52:PM
 خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں
کیپشن: تصویر فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے اور امریکی خام تیل 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی۔

اس کے علاوہ  لندن برینٹ خام تیل 1.82 ڈالرکم ہوکر 69.22 ڈالر فی بیرل کا ہوگیاجبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 2.06 ڈالرکم ہوکر 66.20 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر نئے ٹیرف لگانے کے اعلانات کے بعد سے دنیا میں ایک نئی ٹریڈ وار شروع ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے اسی باعث تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا ٹرینڈ دکھا رہی ہیں۔ ماہرین نے آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔

جبکہ پاکستان کے معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہونے کا امکان ہے، اس باعث مہنگائی کی شدت میں کمی آئے گی۔