(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ میں آیا ہی تبدیلی لانے کیلئے ہوں،سٹیٹس کو سے کام نہیں چلے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط کے ساتھ پیسے دیئے، حکومت اچھا کرنا چاہتی تھی لیکن کورونا آگیا، ان کاکہناتھا کہ فوڈ، کنسٹرکشن، ٹیکسٹائل میں بہتری لانا ہو گی ، ہم آئی ایم ایف سے نکلنے کی بالکل کوشش نہیں کررہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف نے مارچ میں بجلی کے نرخ بڑھانے کا کہاتھا،ہم بجلی کے نرخ نہیں بڑھانا چاہتے ،ان کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو کڑی شرائط لگاتے ہیں ،سخت شرائط کی وجہ سے پروگرام فیل ہو جاتے ہیں ۔
شوکت ترین نے کہاکہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم ریونیو بڑھائیں ،ہم اپنی گروتھ کا ٹارگٹ بھی پورا کریں گے،ان کاکہناتھا کہ زراعت، فوڈ اور دیگر شعبوں میں بہتری سے گروتھ ریٹ4 اعشاریہ 5 فیصد تک جا سکتا ہے،آئی ایم ایف کے کچھ ٹارگٹ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں ۔
میں آیا ہی تبدیلی لانے کیلئے ہوں،وفاقی وزیر خزانہ
May 07, 2021 | 00:21:AM