کرپشن کے الزام میں عرب ملک کے وزیر خزانہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو کرپشن، اختیارات اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قطر میں اس سے قبل بھی بدعنوانی کے سلسلے میں اعلیٰ سطح پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امیر شیخ تمیم بن حماد کی حکمرانی میں عمادی اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کی گرفتاری کا حکم دیا تاکہ ان سے عوامی پیسے کے غلط استعمال ، اختیارات اور طاقت کے غلط استعمال کے حوالے سے رپورٹس کے بارے میں تفتیش کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کسان نے فرانس اور بیلجیئم کی سرحدیں تبدیل کر دیں