کورونا کا حملہ جاری، مزید 140 افراد جاں بحق، 4 ہزار 298 نئے کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 140 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 31 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار809 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 691، خیبرپختونخوا 3 ہزار 497، اسلام آباد 699، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 240 اور آزاد کشمیر میں 497 افراد جاں بحق ہوئے ۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 65، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 21 ہزار728، پنجاب 3 لاکھ 12 ہزار 522، سندھ 2 لاکھ 88 ہزار680، بلوچستان 22 ہزار900، آزاد کشمیر17 ہزار583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات